لیما(آئی این پی ) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں ٹرین کی پٹریوں پر سوتا ہوا شخص ٹرین کی زد میں آنے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ حیران کن واقعہ جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں پیش آیا جہاں اسٹیشن کے مقامی اہلکار نے بتایا کہ پٹری پر موجود شخص نشے میں دھت تھا جس کے باعث اسے ٹرین کے آنے کا احساس نہیں ہوا اور وہ ٹرین کی زد میں آگیا لیکن وہ معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔