ٹرین کی زد میں آکر شہری ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقے 55سالہ شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ترجمان ایدھی کے مطابق غالب مارکیٹ حسنین آباد میں 55سالہ شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہ ہو سکی پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی