ٹرین کی زد میں آکر شہری ہلاک

 لاہور ( کرائم رپورٹر)مکہ کالونی 7 اپ پھاٹک کے قریب شہری ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق حادثے کی تفتیش جاری ہے۔