گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

 قصور (خصوصی رپورٹ) قصور کے سرحدی گا ئوں گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر سے ایک نامعلوم مرد کی نعش بر آمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ والا کی حدود میں گورنمنٹ پرئمری اسکول کے نزدیک نہر سے نعش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔