بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

کھارا پل کے قریب ریسکیو نے لاش نکالی، پولیس تحقیقات شروع 
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں بی آر بی نہر کے کھارا پل کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش ایک مرد کی ہے جسے غوطہ خوروں نے نہر سے نکالا۔ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔