نہر سے45سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)نواں گائوں 53 ایس پی کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد،ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے لاش کو نہر سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی عمر تقریباً 45 سال ہے۔