ہلہ نہر سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

قصور (خصوصی رپورٹ) ہلہ نہر سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ پھول نگر پولیس کیمطابق تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے کر واقعہ کی مختلف پہلو ئوں سے تحقیقات شروع کر دی۔