لاہور (کرائم رپورٹر)ہیر پنڈ سوا بی آر بی نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے غوطہ خور ٹیم کی مدد سے نہر میں سرچ آپریشن کیا اور لاش کو باہر نکال لیاریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص تقریباً 40 سال کا معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ریسکیو نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔