جلو کھیرا پل ،بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

متوفی کی شناخت نہ ہو سکی، ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکا لا
لاہور (کرائم رپورٹر)جلو کے قریب کھیرا پل کے پاس بی آر بی نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو نہر سے نکال لیاریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ شناخت اور واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکیپولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔