جنرل ہسپتال، مریضوں، لواحقین کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جنرل ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کو نشانہ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین کے سو جانے پر موقع پا کر موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں چرا کر فرار ہو جاتے تھیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں سوئے ہوئے شخص سے موبائل فون چراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیگرفتار ملزمان سے دو موبائل فونز، ایک موٹر سائیکل، نقدی اور پستول برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان یونس اور آصف چوری، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں نصف سنچری کرچکے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔