جنرل ہسپتال :مریضوں کے لواحقین کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

راجا اور بلال چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین سے چوری کی وارداتیں کرتے تھیسی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو مختلف مواقع پر لواحقین کی جیبوں سے رقم اور قیمتی سامان چراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راجا اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، جو چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہیں۔ابتک ملزمان لاکھوں روپے، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء￿  چوری کر چکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔