جنرل ہسپتال میں وارداتیں کرنیولا 2رکنی گروہ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جنرل ہسپتال میں وارداتیں کرنے والے گروہ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جنرل ہسپتال میں وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے 2ملزمان ریحان اور سبحان خان کو گرفتار کرلیاملزمان کو کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا،ملزمان ہسپتال آئے مریضوں کے لواحقین سے گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھیملزمان ریحان، سبحان خان سے چھینے گئے 2 موبائلز، 40 ہزار نقدی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،