ملزم میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزموں کو خفیہ اطلاع پر سنٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔ملزم میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی ۔ملزموں آمین، علی رضا اور عدنان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کرلئے گئے۔