تماشائیوں کو لوٹنے والا گرفتار پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)میچ پر آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کلمہ چوک سے 4 رکنی ڈکیت گروپ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتاریاں دوران پٹرولنگ 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے کی گئیں ملزمان میچ دیکھنے آئے تماشائیوں کی ریکی کرتے موقع پاکر گن پوائنٹ پر واردات کرتے تھیڈکیت گروپ سے 7 موبائل فون، 2 لاکھ سے زائد نقدی اور جیولری برآمد کی گئی ملزمان کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، لاہور میں گھر کرایہ پر لیا ہوا تھاڈکیت گروپ میں شیراز، توصیف، نور اور علی رضا شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پٹرولنگ و کڑی نگرانی جاری ہے۔اسٹیڈیم میں جاری میچز کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔