مستونگ: بچے کے قتل میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،2دہشتگرد بھی مارے گئے

سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی،جوابی کارروائی میں تینوں مارے گئے ،اسلحہ وگولہ بارود برآمد
  مستونگ(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں بچے مصورکاکڑ کیس میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقتول مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم کے ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے کارروائی کی گئی،سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ مقابلے میں مزید 2دہشت گرد بھی مارے گئے، ہلاک تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔تینوں دہشتگرد دہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، جن کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں گولہ و بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔