مبینہ مقابلے ، 3 ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے

 جسوکی موڑپر ڈاکو غلام مرتضیٰ اور زبیر زخمی حالت میں گرفتار،ہسپتال لیجاتے ہلاک،راہوالی میں مقصود گولیاں لگنے کے دم توڑ گیا 
 گجرات ،راہوالی (خصوصی رپورٹ) کنجاہ اورراہوالی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق جسوکی موڑ کے قریب ناکہ بندی کے دوران چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ ا?پریشن شروع کیا، جس کے دوران دو مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ان کی شناخت غلام مرتضیٰ اور زبیر کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی اور چوری کی تین درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ ا?پریشن جاری ہے۔دریں اثنا راہوالی سے نمائندہ دنیا کے مطابق کینٹ پولیس کے اہلکار گوندلانوالہ ہسپتال روڈ پر رات تقریباً 12 بجے گشت کر رہے تھے کہ احسان کالونی کی جانب سے ا?نے والے موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم وہ فرار ہونے لگے۔پولیس کے تعاقب پر ملزموں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ تعاقب کے دوران امرود والا باغ کے قریب ایک ملزم مقصود سکنہ کالا خطائی نارنگ زخمی حالت میں سڑک پر پڑا ملا، جو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔