برسبین ہیٹ نے شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں بی بی ایل میں خصوصی فین زون ’شاہین بے‘ قائم کردیا

برسبین ہیٹ نے شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں بی بی ایل میں خصوصی فین زون ’شاہین بے‘ قائم کردیا

برسبین: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم برسبین ہیٹ نے لیگ میں پہلی بار شرکت کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا نام ’شاہین شاہ آفریدی فین بے‘ رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ کے گابا اسٹیڈیم میں شیڈول پانچوں ہوم میچز کے لیے یہ فین زون شاہین شاہ آفریدی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین بی بی ایل میں ان کی موجودگی کا جشن منا سکیں۔شاہین بے میں ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کی جائے گی اور یہ فین زون 19 اور 27 دسمبر، اور 2، 10 اور 18 جنوری کو شیڈول میچز کے دوران فعال ہوگا۔واضح رہے کہ برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ اقدام آسٹریلیائی ٹیم کی جانب سے پاکستانی شائقین کے لیے خاص طور پر دلچسپی پیدا کرنے اور شاہین کی شاندار خدمات کو سراہنے کے لیے کیا گیا ہے۔