بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ کے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹیم سے باہر

بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ کے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹیم سے باہر

شاہین شاہ آفریدی، جو بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں، انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث کھیل جاری نہیں رکھ سکے۔ برسبین ہیٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی ایڈیلیڈ سے ٹیم کی واپسی پر دوبارہ معائنہ کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اسٹار پیسر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے، اس لیے شاہین کی مکمل صحت یابی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ وہ بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے۔پاکستان میں ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا، جہاں انجری کی بحالی اور فٹنس پر خصوصی تربیت دی جائے گی۔ اس دوران شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے تاکہ مکمل صحت یابی ممکن ہو سکے۔