ویب ڈیسک: بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی 'بابرستان' فین زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فین زون 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران افتتاح کیا جائے گا۔سڈنی سکسرز کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں محدود نشستیں دستیاب ہیں، لہٰذا شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی ٹکٹیں حاصل کریں تاکہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بن سکیں۔'بابرستان' میں مداح اپنے پسندیدہ بلے باز بابراعظم کے جادو کو قریب سے محسوس کرسکیں گے۔ اس فین زون میں خصوصی نشستیں، تھیمڈ سجاوٹ اور بھرپور ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ مداح اپنے ہیرو کی موجودگی کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔بابر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ مداحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور 'بابرستان' میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، اور سڈنی سکسرز کے ہوم میچز میں ہمیں سپورٹ کریں۔