بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹ سے شکست دے کر نئے ریکارڈز قائم کر دیے

بگ بیش لیگ: برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹ سے شکست دے کر نئے ریکارڈز قائم کر دیے

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا، جس میں برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹ سے شکست دے کر کئی ریکارڈ قائم کر دیے۔

برسبین ہیٹ نے ٹاس جیت کر پرتھ اسکارچرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، لیکن پرتھ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز اسکور کر کے پہاڑ جیسا ہدف قائم کر دیا۔ اس اننگز میں فن ایلن نے 79 اور کوپر کونولی نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔جواب میں برسبین ہیٹ نے 258 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جیک ولڈر متھ 110 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ میٹ رنشا نے 102 رنز بنائے۔

یہ بگ بیش لیگ کی تاریخ میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے اور مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی میں تیسرا بڑا ہدف شمار ہوتا ہے۔ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک اننگز میں دو سنچریاں بنی ہیں۔مزید برآں، دونوں کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑی 212 رنز کی شراکت قائم کی، اور ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹا۔