عقیل حسین کی ویسٹ انڈیز ٹیم پر سخت تنقید، نیپال کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست

عقیل حسین کی ویسٹ انڈیز ٹیم پر سخت تنقید، نیپال کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست

ویسٹ انڈیز کے کپتان عقیل حسین نے نیپال کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی شکست کے بعد ٹیم پر شدید تنقید کی ہے۔

عقیل حسین نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سمجھنا ہوگا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے اور بینچ مارک بنانا آسان نہیں۔ اگر ٹیم اس سطح تک نہیں پہنچ پاتی تو کھلاڑیوں کو خود سے سوال کرنا ہوگا کہ کیا وہ واقعی انٹرنیشنل معیار کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل اکٹھے کھیلنے والی ٹیم کو ہر میچ پلان کے مطابق کھیلنا ضروری ہوتا ہے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان نے نیپال کے بیٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 174 رنز کا ہدف دیا، لیکن ہمارے بولرز کو کم رنز دینے چاہیے تھے۔ پاور پلے میں دو وکٹیں گنوانے کے بعد صرف 16 رنز بنانا مشکل صورتحال پیدا کرتا ہے۔یہ یاد رہے کہ شارجہ میں کھیلی گئی 3 میچز کی سیریز میں نیپال نے پہلی بار آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کی اور 2-0 سے سیریز جیت لی۔