ویسٹ انڈیز سے بدترین شکست پر شعیب اختر کا قومی ٹیم پر شدید تنقید

ویسٹ انڈیز سے بدترین شکست پر شعیب اختر کا قومی ٹیم پر شدید تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں 202 رنز کی بھاری شکست پر برس پڑے۔

اس ناکامی کے ساتھ پاکستان نے 34 سال بعد کیریبیئن ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز گنوا دی۔ 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس پر سابق کرکٹرز میں سخت غصہ پایا جا رہا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے پاس شاندار ٹیلنٹ ہوتا تھا اور ٹیم مل کر جیتتی تھی، مگر اب کھلاڑی صرف اپنے لیے کھیل رہے ہیں۔ ان کے مطابق پچھلے 10 سے 15 برس میں ماحول بدل چکا ہے، ہر کوئی صرف اپنی ایوریج بہتر کرنے پر فوکس کر رہا ہے، حالانکہ مقصد صرف ملک کے لیے کھیلنا ہونا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ جدید کرکٹ کھیلنے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بدلنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ گیند معمولی سی سیم ہو تو بیٹرز مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں، "آپ ہر جگہ راولپنڈی کی پچ لے کر تو نہیں جا سکتے۔"