جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت مسترد کر دی

جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت مسترد کر دی

جماعت اسلامی پاکستان نے وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے پیش کیے گئے 20 نکاتی پلان کی حمایت کو سختی سے مسترد کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا بیان کسی طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر رضا مندی ظاہر کر سکتی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جس قوم کی سرزمین پر قبضہ ہو، اس کو مسلح جدوجہد کا حق حاصل ہے، اور دنیا کی کوئی طاقت یہ حق چھین نہیں سکتی۔حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ امن معاہدے کے نام پر اگر کوئی بھی دستاویز ہزاروں فلسطینیوں کی لاشوں پر تیار کی جائے تو اس کی تائید کرنا مظلوموں کے بجائے ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کے مترادف ہے۔