غزہ کے محصور عوام کی امداد کے لیے رواں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے کارروائی کی اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
فلوٹیلا میں 40 سے زیادہ کشتیوں پر 500 سے زائد افراد شامل ہیں، جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ قافلے کے منتظمین نے کہا کہ انسانی امدادی مشن جاری رہے گا اور 30 کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کو راستہ بدلنے کا حکم دیا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشتیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔