وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات محترمہ پیا کارہو نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران پیا کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کمپنی ریکو ڈک منصوبے میں ٹیکنالوجی اور خدمات مہیا کر کے براہِ راست حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ریلوے منصوبوں ML-1 اور ML-3 کی بہتری پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان منصوبوں کو دسمبر 2028 تک فعال کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے سرمایہ کاری اور تعاون کے مزید امکانات پر کام کرنے کے لیے وزارتِ ریلوے کے تکنیکی ماہرین کے ساتھ ایک فالو اپ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔