پنجاب میں سرمایہ کاری کا بہترین پوٹینشل موجود ہے،مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں گفتگو

پنجاب میں سرمایہ کاری کا بہترین پوٹینشل موجود ہے،مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے معروف سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم نواز شریف نے چینی وفد میں خواتین کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ملاقات بہت اہم ہے کیونکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے زبردست پوٹینشل موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے انڈسٹریل زون اور پارکس سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں، اور سرمایہ کاروں کو ٹیکس ہالی ڈے اور امپورٹ ڈیوٹی ریلیف بھی دیا جائے گا۔ انفراسٹرکچر، آئی ٹی سیکٹر اور میڈیکل ٹورازم شعبے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی مناسب ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال چین کے دورے کے بعد اب وہ میڈیکل اور دیگر شعبوں میں جدت لا رہے ہیں، اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو منافع میں بدلنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے روڈا کے پراجیکٹ کا ذکر کیا جو انفراسٹرکچر کے لیے مثال ہے، اور بتایا کہ 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھر بنا کر ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹورازم میں ترقی کے باعث معیاری ہوٹلوں کی ضرورت ہے، اور پنجاب میں گلاس ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ بڑے میڈیکل ڈسٹرکٹ کے قیام کے لیے خصوصی جگہ مختص کی گئی ہے، اور بزنس آن لائن نظام کے ذریعے فائل اور پیپر کے بغیر فوری عمل ممکن بنایا گیا ہے۔مختلف چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس موقع پر اپنے تعارف کراتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔