پنجاب میں حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان لفظی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی بیرون ملک سے واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزراء کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے شکایات پیش کی جائیں گی۔پیپلز پارٹی قیادت وزیراعظم کو آگاہ کرے گی کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کے مطالبات وفاق سے ہیں، نہ کہ پنجاب حکومت سے۔ مطالبہ کیا جائے گا کہ پنجاب کے وزراء کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات کا سلسلہ بند کرایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تنقید کا سلسلہ نہ رکا تو پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔