پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں، پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظی جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوشل میڈیا بیان کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ "قیامت 2024 میں آ چکی تھی"، اور 2024 کے انتخابات سے متعلق بھی تنقید کی۔اس سے قبل مریم نواز نے اپنے بیان میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ "قیامت کتنے بجے ہے؟" اور دھاندلی سے متعلق الزامات پر ردعمل دیا تھا۔دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی اس بحث میں شامل ہوئیں اور شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سندھ کی سیاست اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوالات اٹھائے۔