پاکستان کے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ذوالقرنین سکندر کے درمیان جاری لفظی جنگ اب شدت اختیار کر چکی ہے، جس میں دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔
اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب ذوالقرنین سکندر نے ایک تفصیلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رجب بٹ پر سخت تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی شادی کے اسپانسرز ڈھونڈنے میں انہوں نے اور کنول آفتاب نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ذوالقرنین نے آڈیو ریکارڈنگز بھی جاری کیں اور رجب بٹ پر منافقت اور نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا۔رجب بٹ نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ ذوالقرنین براہِ راست بات کریں گے، مگر انہوں نے وی لاگ کے ذریعے معاملہ بڑھایا۔ رجب نے کہا: "اگر میں نے کنول کو 'آنٹی' کہا تو اس میں کچھ غلط نہیں، کیونکہ میں خود بھی ایک 'انکل' ہوں۔
" انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس تنازع کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔آن لائن کمیونٹی میں صارفین کی رائے منقسم ہے۔ کچھ نے کہا: "جب آپ کا دوست آپ کی اہلیہ کے بارے میں باتیں کر رہا تھا تب آپ کو برا نہیں لگا، لیکن 'بے غیرت' کہے جانے پر آپ سیخ پا ہو گئے۔" جبکہ دیگر نے کہا: "آپ لوگوں نے خود اپنے گھر کے معاملات سوشل میڈیا پر لا کر تماشہ بنایا ہے۔"اس معاملے نے آن لائن کمیونٹی میں نئی بحث چھیڑ دی ہے اور کچھ صارفین نے اس جوڑی کو 'فتنہ فیملی' کا لقب بھی دے دیا۔