لاہور: ستمبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 213 افراد گرفتار

لاہور: ستمبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 213 افراد گرفتار

لاہور پولیس نے ماہ ستمبر کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 213 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے خلاف مختلف تھانوں میں 123 مقدمات درج کیے گئے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق رواں سال اب تک کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2 ہزار 433 افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور ان کے خلاف 1384 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرایہ داروں کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج لازمی بنایا جا رہا ہے، جو نہ صرف کرایہ داروں بلکہ نجی ملازمین کے مفاد میں بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔