این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان

قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 17 اپریل 2025 کو ہوگی۔

 الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) اور اسسٹنٹ کمشنر کو ریٹرننگ آفیسر (آر او) مقرر کیا ہے۔یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف تالپور کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور ان کی سیاسی زندگی میں وہ کئی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے تھے۔ ان کے علاوہ، نواب یوسف تالپور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔اب اس نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی صف بندی شروع ہوچکی ہے اور مختلف سیاسی جماعتیں اپنی حکمت عملی مرتب کر رہی ہیں۔