شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 افراد گرفتار

شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے برکی میں شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 28 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او برکی پولیس کے مطابق پولیس کو ون فائیو پر اطلاع ملی تھی کہ ایک جگہ پر اونچی آواز میں گانے چل رہے ہیں اور ڈانس پارٹی جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر چھاپہ مارا اور 18 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ہونے والوں میں آصف، عامر، شاہد، حذیفہ، عمر، محمد علی، عدنان، زبیر، مصلفین، عدیل، حمزہ، فراز، ظہیر، زین، ساحل، دانیال، روبن، صبا، نہیال، عائشہ، ربیعہ، نور، سدرہ اور اقصیٰ شامل ہیں۔

پولیس نے ان کے قبضے سے شراب، شیشہ فلیور، اسلحہ، ساونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کیں۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے عوامی اجتماعات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ قانون کی پاسداری کی جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔