لاہور: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی، 700 گرفتار اور 360 مقدمات درج

لاہور: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی، 700 گرفتار اور 360 مقدمات درج

لاہور میں رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے سخت کارروائیاں کرتے ہوئے 700 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 360 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور میں کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرایہ داری کے اندراج سے جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کرنے اور ریکارڈ یافتہ افراد کی شناخت میں مدد ملی ہے۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ غیر قانونی یا مشکوک افراد کو کرائے پر جگہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، کیونکہ غیر رجسٹرڈ کرایہ دار سیکیورٹی رسک ہوتے ہیں۔انہوں نے مکان مالکان اور کرایہ داروں کو ہدایت کی کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور کرایہ داری لازمی طور پر رجسٹر کروائیں، تاکہ جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔