ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجد احمد نے بالاج قتل کیس میں سب انسپکٹر شکیل کو قتل کرانے کی مبینہ سازش کے مقدمے میں ملزم گوگی بٹ کی ضمانت کنفرم کر دی۔
عدالت میں گوگی بٹ اپنے وکیل کے پی رائے ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے پر جج نے درخواست ضمانت منظور کرلی۔یاد رہے کہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا کہ احسن شاہ نے جیل سے بیوی کو فون کر کے سب انسپکٹر شکیل کے قتل کی سازش رچائی، جس میں گوگی بٹ اور احسن رضا کو ملوث کیا گیا تھا۔