امیر بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع

امیر بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع

لاہور (ویب ڈیسک): امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امیر بالاج قتل کیس کا چالان ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت ماڈل کورٹ بننے کے باعث ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی کی عدالت میں بھجوایا گیا۔ گوگی بٹ عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی حاضری لگانے کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 23 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر کو بھی بحث کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ گوگی بٹ پیشی کے بعد سخت سیکیورٹی حصار میں سیشن کورٹ سے واپس روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ اس کیس میں طیفی بٹ مفرور ہے جبکہ ایک اور ملزم احسن رضا پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔