امیر بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع

امیر بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع

ویب ڈیسک: لاہور کی مقامی عدالت نے امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 29 ستمبر تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے کیس کی سماعت کی، جہاں تفتیشی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ گوگی بٹ کے خلاف رائے بغیر دستاویزات وصول کیے دی گئی تھی۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت مکمل نہ ہو سکی، جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد گوگی بٹ ضمانت میں توسیع کے ساتھ واپس روانہ ہوگئے۔