امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت، نامزد ملزم گوگی بٹ جے آئی ٹی کے سامنے پیش

امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت، نامزد ملزم گوگی بٹ جے آئی ٹی کے سامنے پیش

لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، کیس میں نامزد مرکزی ملزم گوگی بٹ عرف خواجہ عقیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی۔ جے آئی ٹی ممبران نے ملزم سے کیس کی تحقیقات کے حوالے سے مختلف سوالات کیے جبکہ بالاج ٹیپو خاندان سے پرانی دشمنی کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں۔ذرائع نے بتایا کہ گوگی بٹ ایک روز قبل سی سی پی او کے سامنے بھی پیش ہوا تھا۔ وہ عبوری ضمانت کروانے کے بعد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا۔امیر بالاج قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر معظم علی کی سربراہی میں جے آئی ٹی قائم کی گئی ہے جس میں ڈی ایس پی چوہنگ، ڈی ایس پی رائے ونڈ اور تین تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری 2023 کو ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تقریب کے دوران ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں امیر بالاج ٹیپو سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، تاہم ہسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود امیر بالاج جانبر نہ ہو سکے۔