بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 1 ستمبر 2025 تک توسیع

بالاج قتل کیس: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 1 ستمبر 2025 تک توسیع

لاہور: بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر 2025 تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ میں جاری عدالتی تعطیلات کے باعث کیس پر مکمل کارروائی ممکن نہ ہو سکی، لہٰذا عبوری ضمانت میں توسیع دی جا رہی ہے۔

پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
عدالت نے متعلقہ چوہنگ پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرے تاکہ کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

سخت سیکیورٹی میں پیشی
گوگی بٹ نے اس سے قبل 16 اگست تک عبوری ضمانت ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے حاصل کی تھی۔ آج وہ سخت سیکیورٹی حصار میں سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں ڈیوٹی جج نے ان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔