لاہور: میو اسپتال سے دو دن کی بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور نومولود کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق مریدکے کے رہائشی قاسم کی نومولود بیٹی کو پانچ روز قبل اسپتال کے وارڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ رابعہ کو بمبے جھگیاں کے علاقے سے گرفتار کیا۔
اغوا کی وجہ
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اولاد نہ ہونے کے باعث بچی کو اغوا کیا۔ملزمہ رابعہ نے بتایا کہ یہ اس کی دوسری شادی تھی اور سسرال والے اولاد نہ ہونے کا طعنہ دیتے تھے، اسی دباؤ کے تحت اس نے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا جبکہ اغوا کار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔