پمز اسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والا کمسن بچہ بازیاب، 3 خواتین گرفتار

پمز اسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والا کمسن بچہ بازیاب، 3 خواتین گرفتار

اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پمز اسپتال سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا، جبکہ واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 3 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی ٹیم کو پمز اسپتال سے کمسن بچے کے مبینہ اغوا کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا گیا اور تین خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین نے مبینہ طور پر بچے کی والدہ کو دھوکہ دیا اور نومولود سے محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے بچے تک رسائی حاصل کی، جس کے بعد اسے مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔