لاہور کے نصیرہ آباد چلڈرن اسپتال میں نومولود بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے میں پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا، جب ملزمان نے نومولود کو اسپتال کی ایمرجنسی میں مردہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار اختیار کیا۔پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت آمنہ بی بی اور اللہ وسایا کے نام سے کی ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق اس کیس میں ملوث تیسری ملزمہ ثناء کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔