لاہور سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کراچی سے بازیاب، والدین کے حوالے

لاہور سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کراچی سے بازیاب، والدین کے حوالے

لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی گیارہ سالہ بچی آیت کو کراچی سے بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ آیت گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوئی، والدین نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جس کے بعد تحقیقات میں پتہ چلا کہ اغوا کار اسے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا مگر راستے میں بچی کو تنہا چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

ہوش میں آتے ہی آیت نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریبی شہری سے فون لیا اور خود اطلاع دی کہ وہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ہے۔ ریلوے پولیس نے بچی کو اپنی تحویل میں لے کر کراچی منتقل کیا جہاں لاہور پولیس اور والدین نے اُسے وصول کیا۔سیف سٹی کے مطابق ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم اب تک 35 ہزار سے زائد گمشدہ یا لاوارث افراد کو ان کے پیاروں سے ملوا چکی ہے۔