پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اکتوبر سے ایک بار پھر بڑھنے کا امکان ہے۔

 آئل انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 1 روپیہ 76 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔اوگرا قیمتوں کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے ساتھ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل متوقع ہے۔واضح رہے کہ پندرہ روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔