یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے تک اضافہ متوقع

یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے تک اضافہ متوقع

یکم مارچ 2026 سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔

عارف حبیب لمیٹڈ  کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔تجاویز کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ عرب لائٹ کروڈ کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدی اسپریڈز میں معمولی اضافے نے بھی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔