ازبکستان کی اولی مجلس کے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف، وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

 دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری،علاقائی تعاون سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال
پاکستان اور ازبکستان کا رشتہ  مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے بندھن میں جڑاہے،اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (  آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق نے     زور  دیتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کا رشتہ  مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے بندھن میں جڑا ہوا ہے،  دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔  دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے س کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر ازبکستان کی اولی مجلس کے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف اپنے  پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ۔ جہاں اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کا رشتہ  مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے بندھن میں جڑا ہوا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں ازبکستان کو دنیا سے جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہیں اور اسٹریٹجک پوزیشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے روابط کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے اس بات  پر زور دیا کہ پاکستان اور ازبکستان دہشت گردی کے خلاف ایک  دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں،  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔