18ویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے ارکان کا پارلیمنٹ ہاؤس، اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(آن لائن )18ویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے 150 اراکین پر مشتمل ایک گروپ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی کے تعاون سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا، جہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور سینیٹ کے کردار پر مبنی ایک معلوماتی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔ بعد ازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں سینیٹ کی کارروائی اور قانون سازی کے عمل اور ایوان بالا کے طریقہ کار پر جامع بریفنگ دی گئی۔