مالدیپ کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، پاک مالدیپ روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

 پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،سردار ایاز صادق 
اسلام آباد (آن لائن) مالدیپ کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر پیپلز مجلس مالدیپ عبد الرحیم عبداللہ کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان پارلیمانی تعلقات، باہمی تعاون اور پارلیمانی سفارت کاری کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پارلیمانی سفارت کاری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مالدیپ کے پارلیمانی وفد کا دورہ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا