سعودی عرب میں وزیٹرز کوبینک اکائونٹ کھولنے کی اجازت

جدہ (آئی این پی )سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے وزیٹرز کوبینک اکا ئونٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔سعودی سینٹرل بینک نے بینکوں کے اکائو نٹ کھولنے کے قوانین کے تحت مملکت کے بینکوں میں بینک اکائونٹس کھولنے کے لئے  وزیٹر آئی ڈی استعمال کرنے کی منظوری کا اعلان کردیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہوزیٹر آئی ڈیمملکت میں آنے والوں  کیلئے ایک سرکاری شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتی ہے اور اس کی تصدیق مجاز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔