عارف علوی کو اکائونٹ سے 10لاکھ نکالنے کی اجازت مل گئی

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر مملکت عارف علوی کو بینک اکانٹ سے 10 لاکھ روپے تک رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی و اہل خانہ کے بینک اکانٹس منجمد کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس کے کے آغا نے کی، اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی وقار احمد عدالت میں پیش ہوئے۔وقار احمد نے استدعا کی کہ کیس میں جواب جمع کروانے کیلیے مہلت دی جائے۔ اس پر جسٹس کے کے آغا نے ریماکس دیے کہ یہ تاخیری ہتھکنڈے ہیں عدالت انہیں خوب سمجھتی ہے۔عدالت نے عارف علوی کو بینک اکانٹ سے 10 لاکھ روپے تک رقم نکالنے کی اجازت دی۔