اسلام آباد (آئی این پی ) بھکاریوں نے وزیٹرز کے روپ میں اسلام آباد ایئرپورٹ انٹرنیشنل ارائیول لائونج کے سامنے ڈیرا جما لیا ہے۔تفصیل کے مطابق پیشہ ور گداگروں کا سیزن عروج پر ہے، اب انھوں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رخ کر لیا ہے، اور بھکاری بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو تنگ کرنے لگے ہیں۔بھکاری وزیٹر کا بھیس بدل کر ایئرپورٹ میں داخل ہو جاتے ہیں، ان میں زیادہ تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق خواتین گداگر مختلف بہانوں سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بھیک مانگتی ہیں۔ پارکنگ ایریا اور انٹرنیشنل ارائیول لائونج کے سامنے خواتین گداگروں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگر وزیٹر کا روپ دھار کر ایئرپورٹ پہنچتے ہیں۔